Seniors

SENIORS

اونٹاريو (Ontario) کے بزرگ: کسی ہنگامی صورت حال کے لئے کس طرح تیار رہیں

اونٹاريو (Ontario) کے لوگوں نے برفیلے طوفان اور بجلی کے بحران سے لے کر ٹورنیڈو (آندھی اور طوفان ک بگولہ ,جھَکّڑ) اور صنعتی حادثات تک، ہر قسم کے ہنگامی حالات کا سامنا کیا ہے۔

ہنگامی حالات کسی بھی وقت پیدا ہوسکتے ہیں اس لئے تیار رہنا اہم ہے کیونکہ مدد پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ اس لئے تمام افراد کے پاس ہنگامی حالات کا سامنا کرنے کی منصوبہ بندی اور کم سے کم تین (3) دنوں تک اپنی دیکھ بھال کرنے کے لئے ایمرجنسی سرواول کٹ (Emergency Survival Kit) ضروری سازوسامان کا مجموعہ) رکھنا چاہئے۔

مزید جاننے کے لیے پڑھیں۔

قدم نمبر 1: منصوبہ بنائیں

ہنگامی صورتحال میں، آپ کی پہنچ روز مرہ کی سہولیات تک نہیں ہو سکتی ہے اور آپ کو اپنا گھر نے ڑ چو کے لئے بھی کہا جا سکتا ہے۔ آپ کی تیاری کا پہلا قدم یہ سوچنا ہوگا کہ اس حالت میں آپ کیا کریں گے۔

آپ کی منصوبہ بندی میں شامل ہونا چاہیے

• ہنگامی صورتحال میں اگر آپ کو گھر چھوڑنا پڑا تو دو (2) محفوظ مقام۔ ان میں ایک آس پاس جیسے مقامی لائبریری یا کمیونٹی مرکز ہونا چاہئے۔ دوسرا بڑے علاقے کو متاثر کرنے والی ہنگامی صورت حال کے لئے دور دراز علاقے میں ہونا چاہئے۔

خاندان کے لئے اطلاعات کا منصوبہ۔ ہنگامی صورت حال کے دوران، مقامی ٹیلیفون لائنیں اور نیٹ ورک کام کرنا بند کر سکتے ہیں۔ شہر کے باہر ایک یا دو ایسے رابطوں کی شناخت کریں جن کے ساتھ آپ اور آپ کے غزیز رابطہ اور معلومات کا اشتراک کرنے کے لئے کال کر سکیں۔

• آپ کے ذاتی سہارے کے نیٹ ورک میں لوگوں کی فہرست۔ اس میں ان تمام افراد کو شامل کریں جو آپ کو ضرورت کے وقت مدد کرنے کے قابل ہوں گے۔ اس میں خاندان کے ارکان، پڑوسیوں اور صحت کی دیکھ بھال اور ذاتی مدد کے کارکنوں کو شامل کرنے پر غور کریں۔

منصوبہ بندی کے لئے مشورہ

سروس فراہم کرنے والوں سے رابطہ کریں۔ اگر آپ کے گھر میں کوئی شخص گھر سے باہر باقاعدہ علاج لے رہا ہو یا گھر میں مدد کی خدمات حاصل کر رہا ہو تو خدمت فراہم کرنے والے کے ساتھ مل کر ایک بیک اپ منصوبہ بنائیں۔

دوست بنائیں۔ کسی ایسے شخص کو چابیوں کا ایک اضافی سیٹ دینے پر غور کریں جس پر آپ بھروسہ کرتے ہوں اور اسے بتائیں کہ آپ نے ایمرجنسی سرواول کٹ کہاں رکھا ہے۔ کسی ہنگامی صورت حال کے دوران اس شخص کی طرف سے آپ کی خیروخبر لئے جانے کا انتظام کریں۔

گھر خالی کرنے کے لئے تیار رہیں۔ منصوبہ بنائیں کہ جب گھر خالی کرنے کی اطلاع دی جاتی ہے تو کس طرح آپ کسی محفوظ مقام پر جائیں گے۔ ایمرجنسی سرواول کٹ تیار رکھیں (قدم نمبر 2 دیکھیں)۔

اپنے پالتو جانوروں کے لئے منصوبہ بنائیں۔ اکثر استقبالیہ مراکز میں صرف خدمت دینے والے جانوروں کے لئے اجازت دی جاتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو کسی ایسے شخص کو ڈھونڈیں جو آپ کو گھر خالی کرنے والی حالت میں پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کر سکے۔

اپنے رہنے کی حالت پر غور کریں۔ کیا آپ کسی الگ تھلگ کمیونٹی میں رہتے ہیں؟ کسی اونچی عمارت میں؟ کیا آپ یا جن کے ساتھ آپ رہتے ہیں ان میں کسی کو چلنے پھرنے کی دشواری ہے؟ عمارت خالی کرنے کے منصوبوں سے واقف رہیں اور اگر ضروری ہو تو خصوصی انتظامات کرنے کے لئے اپنے بلڈنگ منیجر (مالک مکان ) یا پڑوسیوں سے بات کریں۔

جب آپ کا منصوبہ تیار ہو

• اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اپنے منصوبے پر بات چیت کریں۔

• اپنی مخصوص ضرورتوں جیسے طبی آلات کا استعمال کیسے کیا جائے یا دوا کیسے دی جائے وغیرہ کے بارے میں دوسروں کو واقفیت دیں۔

• جو لوگ آپ کے انفرادی سہارے کے نیٹ ورک کا حصہ بننے کے لئے تیار ہوں، ان کے ساتھ اپنے منصوبے کی مشق کریں۔

ہوشیار رہیں اور ہدایات پر عمل کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے پہلے اور اس کے دوران خبروں کو سنتے رہیں۔ ہنگامی مدد کرنے والے کارکنان اور افسران کے مشوروں پر عمل کریں۔

دیگر مشورے

ہنگامی صورت حال کے دوران اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کس ٹیلیفون نمبر (211، 311، اور دیگر) کا استعمال کریں، یہ جاننے کے لئے اپنے مقامی ميونسپل آفس سے رابطہ کریں۔ جب کسی شخص کو اپنی صحت، سلامتی یا مال کی حفاظت کرنے کے لئے فوری مدد کی ضرورت ہو تو صرف اس صورت میں 911 پر فون کریں۔ یہ بھی پوچھیں کہ کیا وہ " غیر محفوظ افراد " کو کہیں رجسٹر کرتے ہیں اور کیا آپ کو سائن اپ کرنا چاہئے۔

چوکسی کے پیغامات (الرٹس) حاصل کرنے کے لئے سائن اپ کریں۔ آپ ای میل اور ٹیکسٹ مسیج کے ذریعے مفت ہنگامی معلومات حاصل کرنے کے لئے آن لائن سائن اپ کر سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر جائیں اور لنکس کو دیکھیں: www.ontario.ca/beprepared

قدم نمبر 2: ایک ہنگامی کٹ بنائیں

آپ کے ایمرجنسی سرواول کٹ میں وہ سب کچھ ہونا چاہئے جس کی ضرورت کم سے کم تین (3) دن کے لئے آپ کو خود کی اور اپنے خاندان کی دیکھ بھال اور انہیں محفوظ رکھنے کے لیے ہو سکتی ہے۔ یہ چیک لسٹ تمام ضروری چیزوں، آپ کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے والی چیزوں اور گھر چھوڑنے کی صورت میں تیار رہنے والی چیزوں کا احاطہ کرتی ہے۔

اپنے ایمرجنسی سرواول کٹ میں کیا کیا رکھیں

ضروری چیزیں

 غذائی اشیاء اور کین اوپنر (جلدی خراب نہ ہونے والے اور آسانی سے بننے والے خوراک، 3 دنوں کے لئے کافی مقدار میں)

 پانی (ہر دن کے لئے فی کس 4 لیٹر)

 فلیش لائٹ (ٹارچ)

 ریڈیو (كرینک یا بیٹری سے چلنے والی)

 اضافی بیٹریاں

 ہینڈ سینی ٹائزر اور چھوٹے سائز کی گیلی ٹاولیں

 فسٹ ایڈ کٹ

 دوائیں

 اہم کاغذات (پہچان، رابطہ کی فہرست، دواؤں کے نسخوں کی نقول، وغیرہ)

 نقدی (اور کار کی اضافی چابیاں)

 سیٹی (ضرورت ہونے پر اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے)

خصوصی تجویزات

 طبی سپلائی (رسد) اور آلات (چھڑی، واكر، کان کی مشین اور بیٹرياں، سانس لینےکے آلات، وغیرہ)

 تجویز کردہ عینکیں اور جوتے

 ڈینچر اور ان کی سپلائی

 خاندان کے دوسرے ارکان کے لئے مخصوص سامان (بچوں کے لئے ڈائپر (لنگوٹ)اور فارمولا،( کا بچہ کھانا ) وغیرہ):

 اگر آپ کے پاس پالتو جانور ہوں تو ان کے لئے کھانا اور ضروری سامان

ہنگامی صورت حال مہں گھر نے ڑ چو کے لئے مزید ضروری سامان:

 کپڑے، جوتے

 سليپگ بیگ یا کمبل

 ذاتی سامان (صابن، ٹوتھ پیسٹ، اس قسم کی دیگر چیزیں)

 تاش کے پتے یا سفر میں استعمال ہونے والی گیم

دیگر مشورے

• ان تمام اشیاء کو آسانی سے لے جانے کے قابل بیگ یا پہئیے لگے کیس میں رکھیں۔

• اپنے ایمرجنسی سرواول کٹ کو ایسی جگہ رکھیں جہاں آسانی سے پہنچا جا سکے۔

• اپنے سیل فون یا موبائل ڈیوائس کو پوری طرح چارج کر رکھیں۔

میرے ہنگامی منصوبہ کے لئے معلومات

نیچے دئے گئے فارموں کو پر کریں اور ایسی جگہ پر رکھیں جہاں آپ اور دوسرے لوگوں کو یہ آسانی سے مل سکیں۔ ضرورت کے مطابق ان کو اپ ڈیٹ کریں۔ اس کی ایک نقل اپنے ایمرجنسی سرواول کٹ میں رکھیں۔

میرے سہارے کا نیٹ ورک

ایسے لوگوں کی فہرست بنائیں جو پہلے ہی آپ کی مدد کرتے ہیں اور دوسرے لوگ بھی شامل کریں جو کسی ہنگامی صورت حال میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں: ڈاکٹر، فارماسسٹ، ذاتی مدد بہم پہنچانے والے کارکن، گھرمیں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن (بیک اپ پرووائڈروں کو ملا کر) اور فیملی، دوست اور پڑوسی۔

یرے سہارے کا نیٹ ورک

میرے محفوظ مقامات

کسی ہنگامی صورت حال میں آپ کو اپنا گھر چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔ دو مقامات کو درج کریں جہاں آپ جا سکتے ہیں، ان میں ایک جگہ آس پاس ہو اور دوسری جگہ (آپ کے علاقہ سے) بہت دور ہونی چاہئے۔ مثال کے طور پر مقامی لائبریری، پوجا گھر یا کمیونٹی مرکز۔

یرے محفوظ مقامات

خاندان سے رابطہ رکھنے کا میرا منصوبہ

ہنگامی حالات میں مقامی ٹیلی فون اور ای میل کے نیٹ ورک متاثر ہو سکتے ہیں۔ آپ کے شہر/ شہر سے باہر کے کسی شخص کی شناخت کریں جن کے ساتھ جڑنے اور معلومات کا اشتراک کرنے کے لئے آپ اور آپ کے خاندان کے رکن رابطہ کرسکیں۔ اگر شہر کے باہر کا کوئی شخص موجود نہیں ہے تو کمیونٹی یا ثقافتی مرکز پر غور کریں۔

ندان سے رابطہ رکھنے کا میرا منصوبہ

اہم طبی معلومات

اپنے گھر کے ہر فرد کے لئے تمام طبی حالات اور خصوصی ضروریات کے ساتھ ساتھ دوائیاں اور آلات کو درج کریں۔

ی حالت

ائیاں

میرے ایمرجنسی سرواول کٹ کی جگہ

نوٹ کریں کہ آپ کا میرے ایمرجنسی سرواول کٹ کہاں رکھا ہوا ہے تاکہ اگر دوسرے لوگ آپ کی مدد کر رہے ہیں، تو انہیں یہ آسانی سے مل سکے۔

رے ایمرجنسی سرواول کٹ کی جگہ